23 فروری 2016 - 18:23
عراق میں آج درجنوں داعشی دہشتگرد ہلاک

عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ملک کے مغربی علاقے میں داعش کے دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مغربی صوبے الانبار کی آپریشنل کمان کے سربراہ اسماعیل المحلاوی نے منگل کو اعلان کیا کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے چھیالیس افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کارروائی میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکے میں دو عام شہری جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ بغداد کے یوسفیہ علاقے میں ہوا۔

۔۔۔۔۔

/169